Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ درآمد
    • بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کامیاب کارروائیاں: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین
    • امریکہ ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی
    • پی ڈی ایم اے کا خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ
    • بنوں اور اطراف میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک
    • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں: نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل
    • کے پی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف بلوچستان کی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سب سے بہترین کارکردگی خیبرپختونخوا کی ہے،،وزیراعلیٰ گنڈا پور
    خیبرپختونخوا

    آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سب سے بہترین کارکردگی خیبرپختونخوا کی ہے،،وزیراعلیٰ گنڈا پور

    دسمبر 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    According to the IMF program, the best performance is of Khyber Pakhtunkhwa, Chief Minister Gandapur
    افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، علی امین گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ باقی صوبوں سے ہماری کار کردگی بہترین ہے ،آئی ایم ایف کا ٹارگٹ ہم نے حاصل کر لیا ہے ، اب تک کسی دوسرے صوبے نے یہ ٹارگٹ حاصل نہیں کیا ، گزشتہ 9 ماہ میں ہم نے اپنی آمدن میں 44 فیصد اضافہ کیا ہے ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے دور میں امن و امان کی صورتحال بالکل ٹھیک تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی، اداروں کو دیگر کام چھوڑ کر پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ، جب مجھے حکومت ملی تو  حالات انتہائی خراب تھے، لیکن انہیں بہتر بنانے پر پوری توجہ ہے ۔

    وزیر اعلیٰ  کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں فرنٹ لائن  پر پولیس کو لے آئے ہیں، ضم اضلاع میں پولیس کو مضبوط بنانے پر بھرپور کام جاری ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ، صوبے میں امن و امان کے مسائل ضرور ہیں لیکن ہم انہیں حل کر رہے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے6 ماہ میں جتنےترقیاتی فنڈز ریلیز کیے، گزشتہ ادوار میں ایک سال میں بھی اتنے  نہیں ہوتے تھے، صوبے میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے اختیار عوام کو دیا ہے، عوامی شکایات اور ان کے حل کے لیے اختیار عوام کا پورٹل بنایا ہے، مائننگ کی بہترین منیجمنٹ کے لیے خصوصی مائننگ کمپنی بنائی ہے ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقامی بجلی گھروں سے بجلی سپلائی کے لیے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھا رہے ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے  یہ دونوں منصوبے انتہائی اہم ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی دونوں ایپکس کمیٹیوں کے اجلاسوں میں افغانستان سے مذاکرات کی بات کی ہے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، جب پوری دنیا نے انہیں مان لیا ہے تو ہمیں بھی بات کرنی چاہیے ، ہماری افغانستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے، سب سے زیادہ نقصان ہمارے صوبے میں ہو رہا ہے، وفاق نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان سے بات کریں گے لیکن وہ سنجیدہ اور عملی اقدامات نہیں کر رہے ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگوں کی قربانی کا پورے پاکستان کو  اعتراف کرنا چاہیے، پڑوسی ملک کے ساتھ طویل  بارڈر کو اپنے لوگوں کی قربانیوں سے سنبھال  رہے ہیں ، ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز امن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں ، ہم خود دہشت گردی سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن اسے آگے نہیں پھیلنے دے رہے ، جنوبی اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کافی دہشتگردوں کو مارا گیا ہے، دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے آئینی حقوق مانگ رہے ہیں، خان کی رہائی، لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے ، ہم نے پنجاب پولیس کے 100 اہلکاروں کو پکڑ کر با حفاظت واپس پہنچایا، ہم پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، زخمیوں کو اٹھانے جاتے تو مزید گولیاں مارتے، جمہوریت اور حقیقی آزادی کے لیے جتنی قربانیاں ہم نے دیں کسی اور نے نہیں دیں  ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
    Next Article پی ٹی آئی کی کوئی کال پرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈاؤن ہوگا،عطا تارڑ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کامیاب کارروائیاں: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین

    جولائی 17, 2026

    پی ڈی ایم اے کا خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ

    جولائی 17, 2026

    بنوں اور اطراف میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ درآمد

    جولائی 17, 2026

    بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کامیاب کارروائیاں: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین

    جولائی 17, 2026

    امریکہ ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    جولائی 17, 2026

    انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی

    جولائی 17, 2026

    پی ڈی ایم اے کا خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ

    جولائی 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.