پشاور کے علاقے چمکنی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق۔ جان بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع چارسدہ سے بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود نادرن بائی پاس پر سفید آلٹو موٹر کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کپتان ولد باغ زرین ، سردار ولد سیفور الرحمن اور منصور عرف بابو ولد اورنگزیب جان بحق جبکہ نوید ولد بخت روان ساکنان نستہ چارسدہ زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل ڈویژن انعام جان ، اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن لعل زادہ خان اور ایس ایچ او چمکنی عاکف انجم فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ مجروح کو بعرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔