Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور امریکہ کے درمیان مزید مذاکرات کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
    • فنکاروں کو وزیراعظم صحت کارڈ دیکر بیوقوف بنایا گیا ۔۔ نجیب اللہ انجم
    • امریکہ ایران کشیدگی میں کمی: پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا
    • عالمی سرفہرست ای کامرس کمپنی علی بابا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، لائسنس جاری
    • امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور اس ہفتے اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان۔ بیک چینل رابطے جاری
    • پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیارہے، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف
    • پاکستان کی جانب سے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش
    • وفاقی وزیر خزانہ کی امریکا میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے سربراہ سے ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکے کامیاب آپریشن میں 7خارجی مارے گئے
    اہم خبریں

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکے کامیاب آپریشن میں 7خارجی مارے گئے

    دسمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسزکے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کاانتہائی مطلوب دہشتگردہلاک ہوگیا۔  سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 7خارجی مارے گئے،آپریشن کےدوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف مولانا طحٰہ سواتی بھی ہلاک ہوگیا۔ خارجی علی رحمان فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا،اس نے2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی،وہ خوارج کی شوریٰ کااہم سرغنہ تھا۔

    خارجی علی رحمان فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا بھی قریبی ساتھی تھا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے آپریشن کے دوران ایک خارجی نےگھر میں داخل ہوکر 2بچوں کو یرغمال بنایا۔

    خارجی دہشتگرد نے فرار ہونے کے لیے خاتون کا لباس پہن لیاتھا،خارجی نے دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنےکی مذموم کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی سے دونوں بچےبحفاظت بازیاب کرالئے گئے جبکہ خارجی ہلاک ہوگیا۔اہل علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج سےاظہارتشکر کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی،بارودی مواد کسی بڑی دہشتگردی کے لیے استعمال کیاجانا تھا،اس سے قبل بھی فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ کامیاب آپریشنز میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    آئے روز خارجیوں کی پاکستان میں ہلاکت خوارج اور افغان طالبان کے مضبوط گٹھ جوڑ کو عیاں کرتی ہے،افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ عالمی اور خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ‌ضلع کرم میں اسلحہ اوربنکرز ختم کرنے کا فیصلہ
    Next Article رواں برس پشاور میں تھانوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی رپورٹ جاری
    Web Desk

    Related Posts

    ایران اور امریکہ کے درمیان مزید مذاکرات کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    اپریل 14, 2026

    امریکہ ایران کشیدگی میں کمی: پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا

    اپریل 14, 2026

    عالمی سرفہرست ای کامرس کمپنی علی بابا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، لائسنس جاری

    اپریل 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران اور امریکہ کے درمیان مزید مذاکرات کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    اپریل 14, 2026

    فنکاروں کو وزیراعظم صحت کارڈ دیکر بیوقوف بنایا گیا ۔۔ نجیب اللہ انجم

    اپریل 14, 2026

    امریکہ ایران کشیدگی میں کمی: پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا

    اپریل 14, 2026

    عالمی سرفہرست ای کامرس کمپنی علی بابا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، لائسنس جاری

    اپریل 14, 2026

    امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور اس ہفتے اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان۔ بیک چینل رابطے جاری

    اپریل 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.