Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مارچ 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ
    • کوالیفائر میں جاپان کو شکست دیکر پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • وزیراعظم کی صوبوں کو پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
    • پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا
    • آپریشن غضب للحق: 527 دہشتگرد ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں، عطا تارڑ
    • پشاور میں خودمختار ساوی کے زیر اہتمام غریبوں کے لیے افطار ڈنر
    • افغان طالبان کو دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنا ہوگی، پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • پاک افغان سرحد پر کشیدگی، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں صرف عسکری اہداف تک محدود رہیں: سیکیورٹی ذرائع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
    فیچرڈ

    معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

    جنوری 8, 2025Updated:جنوری 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ready to sit with everyone for economic development, Prime Minister Sehbaz Sharif
    آگے بڑھنے کے لیے تمام تجربہ کار لوگوں کے مشورے درکار ہوں گے،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شیبازشریف نے کہا کہ معاشی ترقی کا آغاز ہوچکا ہے،ملک میں معاشی استحکام آنے پر تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں ،معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، اپنے سیاسی کریئر میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کرنے پر خوشی ہوئی ہے ۔

    وزیراعظم  نے ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام کے حوالے سے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے خوش نما پروگرام دیکھے اور سنے گئے، مذکورہ پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی، اب ہمیں ترقی کی طرف بڑھنا ہے ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہورہی ہے، ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، ملک کو ترقی کے راستے پر لے جانے کے لیے تیار ہوں، معیشت میں مزید ترقی کے لیے ماہر معیشت ہماری رہنمائی فرمائیں ،کراچی شہر روشنیوں کا شہر ہے، ایک زمانے میں اس کی رونقیں ختم ہوچکی تھی لیکن شکر ہے امن بحال ہوا، صوبائی دارالحکومت ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اگر کہا جائے کہ ہر چیز اچھی ہے تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، اگر ہم حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اعداد و شمار دکھائیں گے، اچھی چیزوں کو سراہیں گے اور برے کو ٹھیک کرنے کا مشورہ دیں گے تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے تمام تجربہ کار لوگوں کے مشورے درکار ہوں گے، ٹیکس کے حوالے سے معاملات روز روشن کی طرح عیاں ہیں، ہمارے ٹیکس سلیب کاروبار کو نہیں چلنے دیں گے اور سرمایہ کاری کو فروغ نہیں کریں گے لیکن ہم آئی ایم ایف پروگرام کے مرحلے میں ہیں، ہمیں ان کی شرائط کو پورا کرنا ہے ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہوچکی، اب مایوسی کی کوئی بات نہیں رہی، پاکستان جلد کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا، اسٹاک مارکیٹ کو 100 ارب روپے پر چھوڑ کر گیا تھا،جو کام 25 سالوں میں نہ ہوسکا وہ ہم نے کیا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، 130 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے، 9 سال پہلے لگایا گی اتمام اسٹاک مارکیٹ کے انضمام کا پودا تناور درخت بن چکا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں ابھرتی ہوئی ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، 2018 میں اسٹاک مارکیٹ 100 ارب ڈالر تھی، پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہوچکی ہے، ایس سی او کا 27 سال بعد پاکستان میں ایونٹ ہوا ہے ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، آئی ایم ایف کے معاہدے سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی ہے، حکومت ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کررہی ہے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات پر کام شروع کردیا گیا ہے، سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کو آگے لے جانے کے لیے اسٹاک مارکیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے، ہم نے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کو متعارف کرانا ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے قرضوں کے بوجھ، سود کی ادائیگی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، اب وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleطالبانی دور میں افغانستان غربت و بے روزگاری کی گہری کھائی میں جا گرا
    Next Article پاکستان تحریک انصاف شدید مالیاتی بحران کا شکار، فنڈز کیلئے مراسلہ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ

    مارچ 6, 2026

    آپریشن غضب للحق: 527 دہشتگرد ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں، عطا تارڑ

    مارچ 6, 2026

    افغان طالبان کو دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنا ہوگی، پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ڈی جی آئی ایس پی آر

    مارچ 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ

    مارچ 6, 2026

    کوالیفائر میں جاپان کو شکست دیکر پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    مارچ 6, 2026

    وزیراعظم کی صوبوں کو پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    مارچ 6, 2026

    پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    مارچ 6, 2026

    آپریشن غضب للحق: 527 دہشتگرد ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں، عطا تارڑ

    مارچ 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.