Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » موسم سرما کے باوجود خیبرپختونخوا میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیوں؟
    بلاگ جنوری 20, 2025

    موسم سرما کے باوجود خیبرپختونخوا میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیوں؟

    Facebook Twitter Email
    Why the illegal load shedding of electricity in Khyber Pakhtunkhwa despite winter?
    دیگر صوبوں میں مسائل کم ہو رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں مسائل بڑھ رہے ہیں،عوام کی رائے
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد( ارشد اقبال) ایک زمانہ تھا جب موسم سرما میں  گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور گرمی کے موسم میں بجلی غائب ہوا کرتی تھی  اور لوگ اپنے بنیادی حق کی فراہمی کیلئے سڑکوں پر آکر حکومت اور متعلقہ محکموں کے خلاف احتجاج کرتے تھے ۔  لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے ،حکومتی ترجیحات بدل گئیں ، اب سخت سردی  میں جہاں گیس کی لوڈشیڈنگ  ہوتی ہے اس  سے کہیں زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی معمول بن گئی ہے ۔

    گزشتہ برس جہاں گرمی زیادہ تھی وہاں رواں برس سردی بھی زیادہ ہے ۔خیبرپختونخوا حکومت کی بات بعد میں کرینگے پہلے بات کرتے ہیں  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،صوبہ پنجاب اور دیگر صوبوں کی، گزشتہ 17 سال سے اسلام آباد میں رہائش پزیر ہونے کے بعد کم از کم اتنا معلوم ہو ہی چکا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ملک بھر میں سب سے کم لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، چاہے وہ بجلی کی ہو یا پھر گیس کی ۔ لیکن گزشتہ  چند سال سے اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ  نہ ہونے کے برابر ہو چکی ہے ۔اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو چکی ہے۔ اسی طرح بلوچستان اور سند ھ سے بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی خبریں آنا بہت کم یا نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

    اگر خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں سے مسلسل گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی خبریں آ رہی ہیں ۔ دسمبر کا سخت ترین سردی   کا مہینہ گزر گیا لیکن خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی، گیس کی لوڈشیڈنگ تو موسم سرما میں معمول کی بات ہے ۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے لوگوں سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ احتجاجی سیاست پر ہے ۔مہینہ میں ایک دو بار وہ وفاقی پر چڑھائی کرتی ہے ۔ صوبے کے عوام کہتے ہیں کہ اگر صوبائی حکومت نے سیاست کرنی ہی ہے تو سیاست کرے لیکن صوبے کے مسائل پر توجہ بھی دے، دیگر صوبوں کی حکومتیں بھی سیاست کرتی ہیں لیکن وہ اپنے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ بھی دے رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر صوبوں میں مسائل کم ہو رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں مسائل بڑھ رہے ہیں ۔

    لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ اپنے سیاسی معاملات پر اپنے موقف پر قائم رہے لیکن صوبے کے حقوق لینے کیلئے بھی وفاقی حکومت سے بات کرے ۔اگر صوبائی حکومت ایسا نہیں کرے گی تو یہ نہ صرف  زیادتی ہوگی بلکہ  آنے والے گرمی کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اور زیادہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخواہ کے ضم اضلاع میں 12000 سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی
    Next Article کرم میں قافلے پر حملے میں ملوث شر پسندوں کی نشان دہی کر لی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.