پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
ثانوی تعلیمی بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارچ میں رمضان المبارک میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، تمام امتحانات پر اب ماہ رمضان کے بعد ہوں گے ۔
تعلیمی بورڈ کے مطابق طلباء کی سہولت کے لیے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، رمضان المبارک کی وجہ سے میٹرک امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں ۔