Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مئی 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ
    • آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ
    • پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے،آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید
    خیبرپختونخوا

    صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے،آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید

    فروری 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    It is my mission to make the province a cradle of peace, IG Khyber Pakhtunkhwa Zulfiqar Hameed
    پولیس کی ڈیوٹی عبادت کا درجہ رکھتی ہے، جوان عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، پولیس دربار سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایبٹ آباد پولیس لائنز میں پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انسپکٹر جنرل  پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی  پولیس بہت دلیر اور نڈر پولیس فورس ہے جسکے سرفروش جوانوں نے پہلے بھی وسائل اور جدید ہتھیاروں کی کمی کے باوجود دہشت گردوں کا ڈٹ کر نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ انہیں بری طرح شکست دی ۔

    ذوالفقار حمید نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ شرپسندوں کے اوچھے ہتکھنڈوں سے ہوشیار رہیں اور انہیں ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دو چار کریں ۔

    آئی جی پی نے کہا کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے اورفورس کے جوانوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوام کا اعتماد حاصل کریں اور عوامی پولیسنگ کو فروغ دیکر ڈیوٹی ادا کریں ۔

    ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ  پولیس کی ڈیوٹی عبادت کا درجہ رکھتی ہے، جوان عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، سخت محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں، اللہ تعالیٰ انہیں قدم قدم پر کامیابی و کامرانی عطا کرے گا ۔

    آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے اور حالات کار بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

    دربار میں پولیس افسران و جوانان نے اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل پیش کئے، آئی جی پی نے تمام مسائل توجہ سے سنے جن میں سے بعض کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل پر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ۔

    بعد ازاں ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس آفس میں ہزارہ ریجن کے افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کی، اس موقع پولیس افسران کی جانب سے آئی جی کو  علاقے کی سیاسی، سماجی صورتحال اور کرائمز کے بارے تفصیلی بریفنگ  بھی دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانگلینڈ اور افغانستان کا میچ افغان خواتین کے لیے تفریح ثابت ہوگا، انگلش کپتان
    Next Article تنخواہ میں اضافہ حرام، مگر وصولی حلال؟ پی ٹی آئی کا دہرا معیار بے نقاب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026

    پشاور کرکٹ گراؤنڈ میں اسمبلی کا اجلاس، کئی قراردادیں منظور، اپوزیشن کا بائیکاٹ، بڑی تعداد میں کارکنوں کا احتجاج

    اپریل 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ

    مئی 2, 2026

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.