Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برطانوی ہائی کورٹ کا میجر (ر) عادل راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کیس میں تفصیلی فیصلہ، بھاری جرمانہ برقرار
    • ضلع کرم کی سرحدی پٹی بوڑکی اور خرلاچی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھاری نقصان
    • پاک افغان سرحد پر جھڑپیں اور ایران پر امریکی-اسرائیلی حملہ: تازہ ترین مصدقہ صورتحال
    • رمضان شادمان اور احمد شیر کا پکوان عارف قاضی کے بنئیے مہمان
    • امریکا کے ایران میں وسیع حملے، ہزاروں اہداف تباہ، ایران کی جانب سے 500 میزائل داغے گئے
    • پاک افغان سرحد پر بلوچستان میں پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی، 50 سے زائد مقامات پر آپریشن جاری
    • پاکستان کا افغان حکومت سے نور ولی محسود اور حافظ گل بہادر کی فوری حوالگی کا مطالبہ
    • جنگلی حیات کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے، صدرِ مملکت کا عالمی یومِ جنگلی حیات پر پیغام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لاہور سے گرفتار خودکش بمبار کی افغانستان میں تربیت کا انکشاف
    اہم خبریں

    لاہور سے گرفتار خودکش بمبار کی افغانستان میں تربیت کا انکشاف

    مارچ 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 166 انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اور فیصل آباد میں کیے گئے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ میانوالی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے برکی سے گرفتار کیے گئے خودکش بمبار شمس اللہ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شمس اللہ کو افغانستان میں خودکش حملوں کی تربیت دی گئی تھی۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد کالعدم تنظیم جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے اسے چمن کے راستے پاکستان بھیجا۔ قاسم خراسانی پولیس لائنز پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شمس اللہ کو دورانِ تربیت نشے کا عادی بھی بنایا گیا۔ سہولت کار علی نے شمس اللہ کو لاہور میں تین روز تک قیام کروایا اور اسے خودکش جیکٹ فراہم کی۔ سہولت کار علی کی گرفتاری کے لیے بھی انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے برکی سے سی ٹی ڈی نے خودکش بمبار شمس اللہ کو گرفتار کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقي کابينه کے اراکين کی تنخواہوں میں 185 فیصد سے زائد اضافہ
    Next Article 23مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری
    Web Desk

    Related Posts

    برطانوی ہائی کورٹ کا میجر (ر) عادل راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کیس میں تفصیلی فیصلہ، بھاری جرمانہ برقرار

    مارچ 4, 2026

    ضلع کرم کی سرحدی پٹی بوڑکی اور خرلاچی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھاری نقصان

    مارچ 4, 2026

    امریکا کے ایران میں وسیع حملے، ہزاروں اہداف تباہ، ایران کی جانب سے 500 میزائل داغے گئے

    مارچ 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برطانوی ہائی کورٹ کا میجر (ر) عادل راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کیس میں تفصیلی فیصلہ، بھاری جرمانہ برقرار

    مارچ 4, 2026

    ضلع کرم کی سرحدی پٹی بوڑکی اور خرلاچی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھاری نقصان

    مارچ 4, 2026

    پاک افغان سرحد پر جھڑپیں اور ایران پر امریکی-اسرائیلی حملہ: تازہ ترین مصدقہ صورتحال

    مارچ 4, 2026

    رمضان شادمان اور احمد شیر کا پکوان عارف قاضی کے بنئیے مہمان

    مارچ 4, 2026

    امریکا کے ایران میں وسیع حملے، ہزاروں اہداف تباہ، ایران کی جانب سے 500 میزائل داغے گئے

    مارچ 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.