ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر سیعد ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے شناوڑی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ جس کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سعید کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکار قدرت اللہ کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔
ہلاک کمانڈر سعید کے قبضے سے کلاشنکوف، 2 ہینڈ گرنیڈ، افغانستان کے سم کارڈ برآمد ہوئے۔ جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔