Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    • صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
    • چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » باگرام ایئربیس: پاکستان کے جوہری اثاثوں کے خلاف نئی عالمی سازش؟
    بلاگ مارچ 28, 2025

    باگرام ایئربیس: پاکستان کے جوہری اثاثوں کے خلاف نئی عالمی سازش؟

    Facebook Twitter Email
    Bagram Air Base: New global conspiracy against Pakistan's nuclear assets
    یہ سب ایک بڑی مہم کا حصہ ہے، اور باگرام ایئربیس کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے فعال کیا جا سکتا ہے۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور(خالد خان)باگرام ایئربیس ایک بار پھر عالمی سیاست اور سیکیورٹی ترجیحات کا مرکز بن چکا ہے اور اس بار اس کے پیچھے چھپے عزائم صرف افغانستان تک محدود نہیں دکھائی دے رہے۔ امریکہ میں طاقت کے ایوانوں میں ہونے والی سرگوشیوں اور کچھ مخصوص حلقوں کے اقدامات کو دیکھ کر یہ خدشہ تقویت پکڑ رہا ہے کہ اس بیس کو پاکستان کے جوہری اثاثوں کو غیر مؤثر بنانے کے ایک بڑے منصوبے کے تحت فعال کیا جا رہا ہے۔ واقعات کی ترتیب ایک ایسی تصویر پیش کر رہی ہے جو کسی منظم حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے۔ جب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ہمیں باگرام اس لیے واپس چاہیے کیونکہ ہمیں پڑوسی خطرات پر نظر رکھنی ہے،” تو سوال اٹھتا ہے کہ وہ کون سا پڑوسی ہے جو ایٹمی طاقت رکھتا ہے؟ جواب واضح ہے۔۔۔پاکستان۔

    یہ محض اتفاق نہیں کہ امریکی پالیسی سازوں کے بیانات اور اقدامات پاکستان کے جوہری اثاثوں کے گرد گھوم رہے ہیں۔ مائیک والٹز، جو قومی سلامتی کے امور پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور سابق گرین بیریٹ کمانڈو بھی رہ چکے ہیں، افغانستان میں امریکی موجودگی کو طالبان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹیجک بیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان کے حالیہ بیانات میں بار بار اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور ان پر نگرانی رکھنا ضروری ہے۔ مائیک پومپیو، جو ماضی میں سی آئی اے کے سربراہ اور امریکی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں، بظاہر منظر سے غائب ہیں، مگر امریکی اسٹیبلشمنٹ میں ان کا اثر آج بھی برقرار ہے۔ وہ کھلے عام یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے جوہری اثاثے بین الاقوامی کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔

    یہی نہیں، پیٹ ہیگستھ، جو امریکی وزیر دفاع ہیں، نے بگرام میں امریکی فوجی سرگرمیوں کو دوبارہ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بظاہر اس اقدام کو داعش کے خلاف کارروائی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، مگر داخلی اطلاعات کچھ اور کہانی بیان کرتی ہیں۔ یہ سب ایسے اشارے ہیں جو کسی بڑے منصوبے کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں کی گواہی دے رہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر پاکستان ہی کیوں نشانے پر ہے؟ اس کا جواب کئی عوامل میں پوشیدہ ہے۔

    پاکستان کے پاس 170 سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور مغربی دنیا اسے ایک غیر متوقع جوہری طاقت تصور کرتی ہے، جس پر ان کا مکمل کنٹرول نہیں۔ اس تناظر میں، گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اچانک اضافہ بھی ایک خاص حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ بلوچ علیحدگی پسندوں اور تحریک طالبان پاکستان کے حملے کیوں بڑھ گئے ہیں؟ کیا یہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی ایک منظم کوشش ہے تاکہ بین الاقوامی برادری کو یہ باور کرایا جا سکے کہ پاکستان ایک غیر مستحکم ریاست ہے اور اس کے ایٹمی ہتھیاروں کو عالمی کنٹرول میں لیا جانا چاہیے؟ باگرام ایئربیس کی لوکیشن بھی ایک فیصلہ کن عنصر ہے۔ یہ پاکستان کی سرحد کے قریب ہے، جہاں سے کسی بھی فوجی کارروائی کو برق رفتاری سے انجام دیا جا سکتا ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماضی میں بھی کئی مواقع پر مختلف حربے استعمال کیے گئے تاکہ پاکستان کو ایک غیر محفوظ جوہری ریاست کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ آج جو کچھ ہو رہا ہے، وہ نیا نہیں، بلکہ لیبیا کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی دیتا ہے، جہاں پہلے ملک میں بدامنی اور انتشار کو ہوا دی گئی، پھر عالمی میڈیا میں یہ بیانیہ پھیلایا گیا کہ لیبیا کے ہتھیار عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور بالآخر بین الاقوامی مداخلت کے ذریعے اس ملک کو مکمل طور پر غیر مستحکم کر دیا گیا۔ یہی ماڈل آج پاکستان پر آزمایا جا رہا ہے۔

    اگر آنے والے مہینوں میں پاکستان میں دہشت گرد حملے مزید بڑھ جاتے ہیں، اچانک عالمی میڈیا میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے غیر محفوظ ہونے کی خبریں پھیلنے لگتی ہیں، یا کسی قسم کا "جوہری سیکیورٹی لیک” سامنے آتا ہے، تو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ سب ایک بڑی مہم کا حصہ ہے، اور باگرام ایئربیس کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے فعال کیا جا سکتا ہے۔

    یہ سب ایک منظم کھیل دکھائی دیتا ہے جس میں کئی اہم کردار شامل ہیں۔ والٹز وہ شخص ہے جو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سفارتی اور فوجی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے۔ ہیگستھ وہ شخصیت ہے جو امریکی فوجی طاقت کے عملی مظاہرے کے لیے تیار کھڑی ہے۔ پومپیو وہ دماغ ہے جس نے مسلم دنیا میں جوہری طاقت کے مکمل خاتمے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان اس ممکنہ چال کے خلاف کیا حکمت عملی اپناتا ہے؟ وقت کم ہے، اور اگر پاکستان میں مزید عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے، تو یہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف کسی بھی ممکنہ اقدام کے لیے ایک جواز پیدا کر سکتا ہے۔ یہ لمحہ فکریہ ہے، اور پاکستانی ریاست اور عوام کو اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی ہر سال 619 ارب روپے زکوٰۃ دیتے ہیں!
    Next Article میانمار اور بینکاک میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 افراد ہلاک، کئی عمارتیں اور پل منہدم، کئی لوگ لاپتہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ

    نومبر 19, 2026

    منصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ

    نومبر 17, 2026

    لکی مروت میں جسمانی سزاؤں سے خوف زدہ بچے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور

    اکتوبر 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ

    نومبر 19, 2026

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.