پشاور ہائی کورٹ میں مختلف درخواستوں پر جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں قائم بنچ نے سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل کا عدالت میں بحث کرتے وقت کہنا تھا کہ مہاجر کارڈ پاکستان حکومت نے جاری کیا ہے اور پاکستانی قانون کے مطابق اگر چار سال کوئی پاکستان میں گزارے تو وہ شہریت لینے کا اہل ہو جاتا ہے۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کئی بار وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا لیکن وہاں درخواست تک نہیں لی جا رہی۔ باہر ممالک میں اگر ایک شخص قانونی یا غیر قانونی مقیم رہے اور اسکا ثبوت ہو تو شہریت انکو مل جاتی ہے، پاکستان میں قانون موجود ہے لیکن عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
انکا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ تک انکو رسائی نہیں دی جا رہی اور نہ شنوائی ہو رہی ہے ۔
عدالت نے مختلف درخواستیں نمٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ سیکشن تین کے تحت ان درخواستوں کو نمٹایا جائے۔