Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش، ژالہ باری، لنڈی کوتل میں گاڑی بہہ گئی
    اہم خبریں اپریل 16, 2025

    اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش، ژالہ باری، لنڈی کوتل میں گاڑی بہہ گئی

    Facebook Twitter Email
    Heavy rain, hailstorm in Islamabad, Rawalpindi, car washed away in Landi Kotal
    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے ۔

    لنڈی کوتل میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلے سے دیگر نقصانات کا بھی خدشہ ہے، بٹ خیلہ اور درگئی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا ۔

    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ژالہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ۔

    راولپنڈی میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا، گولڑہ میں 9 ملی میٹر جبکہ بوگڑہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

    وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود رہے ۔

    تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی علاقوں کے دورے کئے گئے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تھیں، ای الیون سمیت تمام ایریاز میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز موجود رہیں ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article”خالد خان – لفظوں کا مسافر، فکر کا قاصد“
    Next Article سردار اختر مینگل کا مستونگ میں 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.