خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کو زلزلے کے بارے میں موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹس کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان-تاجکستان بارڈر جبکہ گہرائی 94 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا ۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
خیبر پختوخوا کے ضلع باجوڑ، چارسدہ، سوات، مینگورہ شہر، مالا کنڈ، بونیر، پبی، تخت بھائی، صوابی، رستم اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور اور اسکے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ استغفار اور درود کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا ایکٹر سکیل ۔9 ۔5 بتایا جا رہا ہے، مرکز افغانستان باڈر بتایا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔
12 اپریل کو اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سوات، بونیر، لوئر دیر، لکی مروت، مالاکنڈ، مہمند، شبقدر، شانگلہ اور گرد و نواح جبکہ پنجاب میں راولپنڈی، چکوال، چنیوٹ، حسن ابدال، اٹک، میانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی ۔