Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
    • وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
    • نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
    • ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    • یوم آزادی کی قدر
    • سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی
    • پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے، دونوں ممالک نے اتفاق کرلیا
    • باجوڑ، سرحدی علاقہ چارمنگ میں بم دھماکہ، 2 خواتین شدید زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
    اہم خبریں مئی 14, 2025

    بھارتی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

    Facebook Twitter Email
    Indian efforts fail, Pakistan receives $1.23 billion installment from IMF
    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کو معاشی لحاظ سے کمزور کرنے کی تمام کوششیں بھی ناکام ہو گئیں،پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے  ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی ۔

    سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کو بھارتی مخالفت کے باوجود پاکستان کیلئے رقم جاری کرنے کی منظوری دی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی ۔

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 2.4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا، موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کیلئے ایک ارب ڈالر منظور کر لئے گئے ہیں، موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کئے گئے ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے 1.4 ارب ڈالر ملیں گے، جبکہ پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا ۔

    آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شاندار کارکردگی دکھائی، آئندہ مالی سال سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا ہوگا ۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کا بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے، رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ شیڈول جاری
    Next Article سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    اگست 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    اگست 14, 2026

    ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    اگست 14, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.