پاکستان نے بھارتی آرمی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات کو مسترد کردیا، دفتر خارجہ نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوجی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل پر حملے کی کوشش کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کی قابل احترام جگہ ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے، پاکستانی تمام مذاہب کے مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں ۔
ترجمان کا مزید کہنا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔