Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, فروری 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق، متعدد ایم او یوز پر دستخط
    • اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
    • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع کرم کا دورہ، متاثرین کے لیے امدادی پیکیج میں نمایاں اضافہ
    • لکی مروت:دہشت گردوں کا گھر پر حملہ، کانسٹیبل دستگیر اہلِ خانہ کے سامنے شہید
    • میرٹ پر روزگار کی فراہمی میرا قومی فرض تھا، عدالت نے مجھے باعزت بری کیا: انور سیف اللہ خان
    • غلام احمد بلور کی سیاست سے کنارہ کشی: پشاور میں اے این پی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟
    • یاسمین جعفری مرحومہ میری آئیڈیل تھیں: خالدہ یاسمین
    • انڈر 19 ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ
    اہم خبریں

    مودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ

    مئی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Modi's baseless and provocative narrative threatens regional peace, says Foreign Office
    اس طرح کا حربہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے، ترجمان
    Share
    Facebook Twitter Email

    دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال شراکت دار ہے، پاکستان پر دہشت گردی کا الزام گمراہ کن ہے، اس طرح کا حربہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔

    اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائی پر فخر کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا رویہ علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے، بھارتی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرے ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جارحانہ بیانات کشیدگی کو بڑھانے کا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان خطے کے استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے مگر پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، پاکستان نے ماضی میں بھی بھرپور جواب دیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھرپور جواب دیں گے ۔

    انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے نفرت پر مبنی بیانیے کا نوٹس لیا جائے کیونکہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاقوام متحدہ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور
    Next Article خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق، متعدد ایم او یوز پر دستخط

    فروری 4, 2026

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

    فروری 4, 2026

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع کرم کا دورہ، متاثرین کے لیے امدادی پیکیج میں نمایاں اضافہ

    فروری 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق، متعدد ایم او یوز پر دستخط

    فروری 4, 2026

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

    فروری 4, 2026

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع کرم کا دورہ، متاثرین کے لیے امدادی پیکیج میں نمایاں اضافہ

    فروری 4, 2026

    لکی مروت:دہشت گردوں کا گھر پر حملہ، کانسٹیبل دستگیر اہلِ خانہ کے سامنے شہید

    فروری 4, 2026

    میرٹ پر روزگار کی فراہمی میرا قومی فرض تھا، عدالت نے مجھے باعزت بری کیا: انور سیف اللہ خان

    فروری 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.