Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش
    • اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا
    • ملاکنڈ جل رہا ہے
    • سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور
    • وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
    • بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب
    • مجید بریگیڈ کا اہم دہشتگرد عمر مری عرف دکاشی ہلاک
    • انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اقوام متحدہ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور
    اہم خبریں

    اقوام متحدہ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور

    مئی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    UN strongly condemns attack on school bus in Khuzdar, calls for bringing those responsible to justice
    ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، سلامتی کونسل
    Share
    Facebook Twitter Email

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل، خواہ وہ کسی بھی مقصد، مقام، وقت یا شخص کی جانب سے کیا جائے، مجرمانہ اور ناقابلِ جواز ہے ۔

    سلامتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس افسوسناک دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے، جن میںسکول جانے والے 4 طلبا بھی شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں 39 طلبہ شامل ہیں ۔

    سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی خواہش ظاہر کی ،کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔

    سلامتی کونسل کے اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سنگین دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں، مالی معاونت فراہم کرنے والوں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

    انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت پاکستان کی حکومت سے مکمل تعاون کریں ۔

    سلامتی کونسل نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل، خواہ وہ کسی بھی مقصد، مقام، وقت یا شخص کی جانب سے کیا جائے، مجرمانہ اور ناقابلِ جواز ہے ۔

    اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام ریاستوں پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، پناہ گزینوں سے متعلق بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کے مطابق دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک افواج نے ابھی بھارت کے خلاف مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    Next Article مودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

    جون 12, 2025

    سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور

    جون 12, 2025

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب

    جون 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش

    جون 12, 2025

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

    جون 12, 2025

    ملاکنڈ جل رہا ہے

    جون 12, 2025

    سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور

    جون 12, 2025

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    جون 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.