پاراچنار میں اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طےپاگیا ،امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد کے مطابق علاقمہ میں فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیام امن کے لیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جا رہے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف تنازعات پر جھگڑوں کے دوران اب تک فریقین کے سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں ۔
دوسری جانب قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ قیام امن میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور بھرپور تعاون کریں گے، امن معاہدے پر لوگوں نے کوشٰ کا اظہار بھی کیا ہے ۔