Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
    • وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
    • نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
    • ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    • یوم آزادی کی قدر
    • سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی
    • پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے، دونوں ممالک نے اتفاق کرلیا
    • باجوڑ، سرحدی علاقہ چارمنگ میں بم دھماکہ، 2 خواتین شدید زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب
    اہم خبریں جون 12, 2025

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب

    Facebook Twitter Email
    Indian intelligence agency RAW's propaganda campaign against Balochistan exposed
    پاکستانی حکام نے اس پروپیگنڈا مہم کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ڈیجیٹل ٹریسنگ و سائبر انٹیلیجنس پر مبنی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں باقاعدہ طور پر بلوچستان ڈیسک قائم کر رکھا ہے، جہاں پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

    ’’را‘‘ کی اس مہم کا مقصد پاکستان کی داخلی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا، عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا اور خاص طور پر بلوچستان میں علیحدگی پسند بیانیے کو فروغ دینا ہے ۔

    را کے بلوچستان ڈیسک میں سوشل میڈیا ماہرین، ویڈیو ایڈیٹرز اور AI ماڈلنگ ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم موجود ہے جو جعلی ویڈیوز تیار کرتی ہے۔ ان ویڈیوز میں پاکستانی ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے الزامات، مظلومیت کے جھوٹے مناظر اور ریاستی جبر کی من گھڑت کہانیاں دکھائی جاتی ہیں ۔

    ان ویڈیوز میں جعلی آوازیں، فیک لوکیشن ڈیٹا اور فرضی کردار استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ انھیں حقیقت کے قریب ترین دکھایا جا سکے۔ جعلی مواد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے منظم نیٹ ورک پر پھیلایا جاتا ہے، جو بلوچ کارکنان، انسانی حقوق کے نمائندے یا غیر ملکی تجزیہ کاروں کے نام سے سرگرم ہوتے ہیں ۔

    ان اکاؤنٹس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور پاکستان کے خلاف عالمی بیانیہ تشکیل دینا ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا، خاص طور پر ادیتیا راج کول جیسے صحافی، ان فیک ویڈیوز کو ’’ایکسکلوسیو‘‘ یا ’’بریکنگ نیوز‘‘ کے طور پر چلا کر بین الاقوامی میڈیا کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

    پاکستانی حکام نے اس پروپیگنڈا مہم کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ڈیجیٹل ٹریسنگ و سائبر انٹیلیجنس پر مبنی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    "EU DisinfoLab” کی رپورٹ نے ظاہر کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان مخالف جھوٹے مواد کو پھیلانے کے لیے سینکڑوں جعلی این جی اوز اور میڈیا آؤٹ لیٹس قائم کیے تھے ۔

    پاکستانی حکام اور ماہرین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سائبر پراپیگنڈا کا نوٹس لیں اور کارروائی کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمجید بریگیڈ کا اہم دہشتگرد عمر مری عرف دکاشی ہلاک
    Next Article وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    اگست 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    اگست 14, 2026

    ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    اگست 14, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.