Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اپریل 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ریاستی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم
    • پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
    • بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اس بار ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک پہنچا کرآئیں گے، خواجہ آصف
    • وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان
    • پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ
    • خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
    • پشاور میں پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے خلاف 4 اپریل کو احتجاجی ریلی کا اعلان
    • خیبر نیوز پشاور کا منفرد پروگرام "نوے کل” نوجوانوں کا پسندیدہ شو بن گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کے حملے جاری، اسرائيل میں کئی عمارتیں تباہ، 5 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
    بین الاقوامی

    ایران کے حملے جاری، اسرائيل میں کئی عمارتیں تباہ، 5 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی

    جون 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Iranian attacks continue, several buildings destroyed in Israel, 5 Israelis killed, many injured
    گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیںم اسرائیلی میڈیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران نے اسرائیل پر جوابی کارروائی کو ’’وعده صادق 3‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر میزائل حملے کر دیئے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 150 سے زائد ہائیپر سانک اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔

    ایران کی جانب سے تل ابیب میں اسرائیلی جوہری تحقیقی مرکز اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔

    اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حملوں میں تقریباً 80 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے ایک خاتون سمیت 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے، زخمی افراد اسرائیل کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

    کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا ،کئی عمارتوں کو تباہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملوں میں اشددود، تل ابیب، حیفہ اور بیرشیبا میں اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

    ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی میزائل اور ڈرون تل ابیب تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جب کہ میزائل حملے آغاز ہیں، اسرائیل کا کوئی حصہ بھی محفوظ نہیں رہے گا ۔

    اس سے قبل، ایران نے ہفتہ کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھا حملہ کیا جس میں ایک میزائل تل ابیب کے عین وسط میں ہدف پر آکر گرا، تاہم اسرائیل نے ایران کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائل دفاعی نظام کے ذریعے فضا ہی میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، جب کہ تمام شہریوں کو پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل کو پیغام دیدیا
    Next Article خیبرپختونخوامیں گزشتہ 4 ماہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 128 واقعات رپورٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اس بار ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک پہنچا کرآئیں گے، خواجہ آصف

    اپریل 4, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان

    اپریل 3, 2026

    پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ

    اپریل 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ریاستی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم

    اپریل 4, 2026

    پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید

    اپریل 4, 2026

    بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اس بار ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک پہنچا کرآئیں گے، خواجہ آصف

    اپریل 4, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان

    اپریل 3, 2026

    پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ

    اپریل 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.