Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    • زنحیرونہ ۔۔۔ کو کےٹو اور خیبر ٹیلی ویژن پہ جو ریکارڈ توڑ مقبولیت ملی وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ھے اظہار بوبی۔
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    اہم خبریں

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان میں جاری پٹرول بحران کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ نہیں، بلکہ اسمگلنگ مافیا، مفاد پرست پمپ مالکان اور ریاست مخالف عناصر کی ملی بھگت سے پیدا ہونے والا ایک مصنوعی بحران ہے۔ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ جھوٹے پراپیگنڈے اور بلیک میلنگ کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

    پمپ مالکان اور اسمگلروں کی ملی بھگت

    وہ پمپ مالکان جو سالہا سال سے ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے منافع کما رہے تھے، اب ریاستی اقدامات کے خلاف منظم سازش کر رہے ہیں۔ جیسے ہی حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی، ان عناصر نے پٹرول کی قلت کا ڈھونگ رچایا اور عوام کو بلیک میل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔

    تیل کی قلت نہیں، نیت کا بحران ہے

    حکومت کی جانب سے تیل کی مسلسل فراہمی جاری ہے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپوز میں وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔ مگر مقامی پمپ مالکان مہنگے داموں پر غیر معیاری ایرانی تیل ملا کر اپنی ٹینکیاں بھر رہے ہیں تاکہ ناجائز منافع دوگنا کیا جا سکے۔

    حکومت کے خلاف بلیک میلنگ کی مہم

    یہ عناصر حکومتی اقدامات کو عوام دشمن قرار دے کر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔ عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر کے، یہ اپنے غیر قانونی کاروبار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

    اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر مصنوعی احتجاج

    ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل رکنے کے بعد اسمگلنگ مافیا دباؤ کا شکار ہے۔ اب یہی مافیا احتجاج، ہڑتال اور بحران کا ڈرامہ رچا کر ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے۔

    عوامی خیرخواہی کا جھوٹا دعویٰ

    جو لوگ خود کو عوام کا ہمدرد ظاہر کر رہے ہیں، درحقیقت وہ اپنے ذخیرے بچانے، غیر قانونی آمدنی جاری رکھنے اور ریاستی اقدامات کو ناکام بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

    صورتحال قابو میں، جلد معمول پر آجائے گی

    ضلعی اور وفاقی ادارے مسلسل رابطے میں ہیں، تیل کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور اسمگلنگ پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ چند دنوں میں پٹرول کی فراہمی معمول پر آ جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے سے ہوشیار رہیں

    جعلی ویڈیوز، پرانی تصاویر اور من گھڑت خبروں کے ذریعے خوف پھیلایا جا رہا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ صرف مصدقہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

    ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

    اسمگلنگ مافیا اور مفاد پرست عناصر کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ریاستی رٹ پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ عوامی مسائل کو ہتھیار بنا کر فساد پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    Next Article ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    Web Desk

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

    دسمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025

    گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔

    دسمبر 17, 2025

    پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.