Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحٰق ڈار
    • بلوچستان: اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 گاڑیاں ٹکرانے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ
    • خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟
    • کیا عمران خان کی رہائی اب ممکن ہے؟
    • پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا متاثرین سیلاب کیلئے خطیر فنڈ جمع
    • پشاور صدر میں آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    اہم خبریں

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Malala calls US role in Gaza and Iran Israel conflict deeply disappointing
    Malala says US has failed to uphold peace and human rights globally
    Share
    Facebook Twitter Email

    نوبیل انعام یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے ایران، اسرائیل اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر امریکا کے کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "انتہائی مایوس کن” قرار دیا ہے۔

    ملالہ نے یہ بات حال ہی میں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز لائیو کے بزنس سمٹ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی جدوجہد، خواتین کی تعلیم اور حقوق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

    گفتگو کے دوران میزبان نے ملالہ سے سوال کیا کہ کیا وہ امریکی صدر کو کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟ جواب میں ملالہ نے کہا:
    "ہم یہاں خواتین اور بزنس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، سب کچھ خوشگوار لگ رہا ہے، لیکن جیسے ہی ہم اس کمرے سے باہر نکلیں گے، دنیا کی تلخ حقیقتوں کا سامنا ہوگا۔ جو کچھ اس وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان ہو رہا ہے، جو غزہ میں ہو رہا ہے، یا افغان خواتین کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے — یہ سب قابلِ افسوس ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا”اگر ہم ان تمام بحرانوں میں امریکا کے کردار کو دیکھیں تو وہ انتہائی مایوس کن ہے۔ امریکا کے پاس طاقت اور اثر و رسوخ ہے لیکن اس کے باوجود وہ امن قائم کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔”

    ملالہ نے امید ظاہر کی کہ امریکا سب سے پہلے افغان خواتین کے حقوق کے لیے قدم اٹھائے گا، طالبان پر عالمی دباؤ ڈالے گا، خواتین کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اور ساتھ ہی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر بھی کوئی عملی اقدام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کرے۔

    اپنے اختتامی پیغام میں ملالہ نے کہا”امریکی حکومت کے ہاتھ میں بہت کچھ ہے، وہ لاکھوں جانیں بچا سکتی ہے، اور اسے یہ اقدام ضرور کرنے چاہئیں۔ میرا یہ پیغام امریکا کے نام ہے۔”

    فیکٹ چیکنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے ملالہ نے کہا”لوگ بغیر تحقیق کے کچھ بھی کہہ اور لکھ دیتے ہیں، جیسے میرے بارے میں کہا گیا کہ میں نے غزہ پر بات نہیں کی، حالانکہ میں کئی بار غزہ کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کر چکی ہوں۔”

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    Next Article ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحٰق ڈار

    اگست 22, 2025

    بلوچستان: اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 گاڑیاں ٹکرانے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    اگست 22, 2025

    غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ

    اگست 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحٰق ڈار

    اگست 22, 2025

    بلوچستان: اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 گاڑیاں ٹکرانے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    اگست 22, 2025

    غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟

    اگست 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.