ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 فیصد سے زائد گرگئی ۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 7.22 فیصدکی کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 7.18 فیصدکی کمی کے بعد 71.48 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے ۔
ہفتے کو امریکہ کی جانب سے ایران کی تنصیبات پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں امریکی بیس پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں ۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ممالک میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوری ، یورپ، شمالی امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں ۔