Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    • زنحیرونہ ۔۔۔ کو کےٹو اور خیبر ٹیلی ویژن پہ جو ریکارڈ توڑ مقبولیت ملی وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ھے اظہار بوبی۔
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشريف کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشريف کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

    جون 29, 2025Updated:جون 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif announces removal of PTV fee in electricity bills across the country
    آج ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں سرکاری ٹیلی وژن کی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،وزيراعظم نے کہا ہے کہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔

    اسلام آباد میں پاور سمارٹ موبائل ایپ ’’ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، موبائل ایپ کا مقصد میٹر ریڈنگ کے نظام میں شفافیت اور اووربلنگ کا خاتمہ ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجراء باعث اطمینان ہے، یہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات کی گئیں لیکن ابھی اس سے بھی زیادہ سفر طے کرنا ہے، پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں، ڈسکوز بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کیں، اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہو رہی تھیں، کرپٹ مافیا کے خلاف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے ۔

    انہوں  نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک خدشہ تھا کہ بجلی کی بنیادی قیمتوں میں سالانہ ردوبدل کے موقع پر قیمتوں میں 50 سے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ یہ اضافہ عوام تک نہ پہنچنے دیں، اس حوالے سے میں آج ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر مثبت گفتگو کی جو بہت دشوار مرحلہ تھا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اہم ترجیح تھی، انتھک محنت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے میں منتقل کیا گیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے، سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، ہمیں تیزی سے بجلی کی چوری کو روکنا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی بجلی حاصل کرنے کا سستا ذریعہ ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برق رفتاری سے سولرائزیشن ہو رہی ہے، جس کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، حکومتی اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کی کھپت کم ہے، ہمیں اس کا حل ڈھونڈنا ہے تاکہ پاکستان میں خوشحالی کا سفر تیزی سے طے ہو ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے، یہ ریفارم ایک انقلابی ٹیکنالوجی ریفارم ہے، چاہوں گا ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کو پشاور سے کراچی تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر توانائی اس ایپ میں مزید جدت پیدا کریں، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، امن کمیٹی کے صدر غلام دستگیر 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق
    Next Article امن و امان کی خراب صورتحال،شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

    دسمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025

    گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔

    دسمبر 17, 2025

    پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.