اپر جنوبی وزیرستان: کل جمعرات کو ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے نافذ ہوگا ۔
ڈی سی اپر جنوبی وزیرستان کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ضلع کی تمام حدود میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔
نوٹفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ضلع میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی، تاؤدہ چینہ، مکین، بی بی رغزئی، سراروغہ، کوٹکئی، سپینکئی رذغزئی اور نظر خیل کے سڑکوں پر کرفیو نافذ ہوگا ۔
کانیگرم، شیر وانگی، مدی جان، شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی میں بھی کرفیو نافذ ہوگا، صرف ایمرجنسی کی صورت میں ان راستوں پر اعلیٰ حکام کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے ۔
نوٹفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی 100 میٹر کے فاصلے پر کھڑی کرنی ہوگی، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے وزیرستان کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں ۔