خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی نے ٹاس جیت لیا، جس کے بعد شاہدہ وحید صوبائیا سمبلی کی رکن منتخب ہو گئیں ۔
پشاور: صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرئنز کی خواتین کی خصوصی نشست پر ٹاس سے مقابلہ ہوا ، ٹاس اے این پی نے جیتا اور یوں شاہدہ وحید رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئیں ۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کے معاملے پر ٹاس کی جگہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں افہام و تفہیم سے فیصلہ ہوگیا۔
فیصلہ وزیراعظم ، مولانافضل الرحمان اور دونوں پارٹیوں کی مشاورت سےکیا گیا ہے، مسلم لیگ ن ٹاس سے دستبردار ہوگئی اور نشست جے یو آئی کو مل گئی ۔
صوبائی اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کی 18، مسلم لیگ(ن)17، پیپلزپارٹی 10،اے این پی 4 اور پی ٹی آئی پی کی 3 نشستیں ہوگئی ہیں ۔