بنگلادیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرادیا، پاکستان کے 111 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے 16ویں اوور میں مکمل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
میر پور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 110رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا، انہوں نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے، آل راؤنڈر عباس آفریدی نے 22، خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے ۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میزبان بنگلادیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 16 ویں اوور میں پورا کرلیا ۔
بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ توحید ہردوئے نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے ،شاندار بیٹنگ پر پرویز حسین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 22 جولائی شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔