Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی
    • اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی
    • کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی
    • مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب
    • ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع
    • مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا
    • لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند
    • بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود بری، ڈاکٹر یاسمین، میاں محمود، سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا
    اہم خبریں

    جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود بری، ڈاکٹر یاسمین، میاں محمود، سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا

    جولائی 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Shah Mehmood Bari, Dr. Yasmin, Mian Mehmood, Sarfraz Cheema, Ejaz Chaudhary sentenced to 10 years in prison
    عدالت نے 9 مئی شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا جیل ٹرائل مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمد قریشی اور حمزہ عظیم سمیت 6 ملزمان کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو 10 ،10 سال قید کی سزا سنادی ۔

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے خالد قیوم، ریاض حسین، علی حسن، افضال عظیم پاہٹ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ۔

    ملزمان اور سرکاری وکلاء کے حتمی دلائل مکمل کرلیے تھے، ایڈووکیٹ برہان معظم اور رانا مدثر عمر نے ملزمان کی جانب سے دلائل دے تھے جبکہ جج ارشد جاوید نے سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

    محفوظ فیصلے میں کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی ،حمزہ عظیم سمیت چھ ملزمان کو بری کردیا کردیا جبکہ 9 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی ۔

    جن ملزمان پر جرم ثابت ہوا اُن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمد الرشید سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں عدالت نے 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ۔

    دوران ٹرائل مقدمے کے 61 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، تھانہ سرور روڈ پولیس نے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

    یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا ۔

    اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی بھی ہوئے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین معاملات بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article مدارس کا المیہ اور مستقبل کی کڑی ذمہ داری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026

    مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب

    جون 12, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع

    جون 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.