Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان عالمی امن کا خاموش محافظ
    بلاگ جولائی 24, 2025

    پاکستان عالمی امن کا خاموش محافظ

    Facebook Twitter Email
    Pakistan: A Silent Guardian in the Global War on Terror
    From Frontline State to Regional Stabilizer: Pakistan's Fight Against Terrorism
    Share
    Facebook Twitter Email

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار محض ایک  علاقائی اتحادی کا نہیں بلکہ ایک عالمی نگران کا رہا ہے۔ یہ کردار اب صرف پاکستان کی اپنی سرحدوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس کی گونج واشنگٹن، برسلز اور کابل تک سنائی دیتی ہے۔

    حالیہ دنوں میں امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگوری ڈی لوگرفو کی جانب سے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا اور اسے سراہنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔

    ڈی لوگرفو نے نہ صرف پاکستان کو انسدادِ دہشتگردی کا اہم شراکت دار قرار دیا، بلکہ اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ داعش خراسان جیسی تنظیمیں صرف امریکہ یا سنٹرل ایشیا کے لیے نہیں بلکہ پورے یورپ کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں، اور ان کے خلاف پاکستان نے جو کارروائیاں کیں  وہ قابل تحسین ہیں۔ ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری اور امریکہ کے حوالے کرنا ایک ایسی مثال ہے جو پاکستان کے عملی اقدامات اور اس کی سنجیدگی کو واضح کرتی ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہو۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات کی تعریف کر چکے ہیں۔ ان تمام بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان اب صرف ایک "ریسپانڈر” نہیں بلکہ ایک ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے نہ صرف اپنی سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے قربانیاں دیں بلکہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے بھی قابل ذکر سفارتی و عسکری کردار ادا کیا۔ افغانستان میں امن کی کوششیں ہوں یا داعش خراسان کے خلاف کارروائیاں پاکستان کا ہر قدم عالمی امن کی ضمانت بنا ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ پاکستان کے عوام اور اداروں کی قربانیوں کا اعتراف بھی ہے۔ اب وقت ہے کہ دنیا نہ صرف پاکستان کے کردار کو سراہنے پر اکتفا کرے بلکہ اس کی حمایت بھی کرے تاکہ عالمی امن کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
    Next Article خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرپرستی یا حکومتی ناکامی! ذمہ دار کون؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.