خیبرپختونخوا میں 29 جولائی تک بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔
پشاور: محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابقصوبے کے سیاحتی علاقوں میں آج سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے ۔
محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں اور سیاحتی مقامات پر جانےسے پہلے 1422 پر کال کریں ۔
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے حکام کے مطابق سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے بھی گریز کریں ۔
حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہوگئی تھی ۔