جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں عسکریت پسندوں نے ٹرک کو آگ لگا دی، نامعلوم شرپسندوں نے ٹرک کے ڈرائیور سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا ۔
جنوبی وزیرستان: پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے لدھا تحصیل کے علاقے حبیب کوٹ میں ٹرک پر حملہ کیا اور اسے آگ لگا دی ۔
پولیس نے مزید بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی مکین سے لے کر لدھا میں تعینات 40 پنجاب آرمی یونٹ کو سیمنٹ اور ریت منتقل کر رہی تھی ۔
واقعے کے دوران عسکریت پسندوں نے ٹرک کا ڈرائیور محمد اللہ اور دو مزدوروں کو اغوا کر لیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مزید کارروائی شروع کردی ۔