Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسٹاک مارکیٹ کی پرواز
    • یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    • خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز
    • حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا
    • ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی
    • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی
    • روس سے تیل کیوں خریدا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
    • بہادر سپوتوں نے وطن کیلئے جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، وزیراعظم ، وزیر داخلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اظہار بوبی کا بولڈ ڈرامہ "زنجیرونہ” سود خوروں کے لیے باعث عبرت
    شوبز

    اظہار بوبی کا بولڈ ڈرامہ "زنجیرونہ” سود خوروں کے لیے باعث عبرت

    اگست 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ سے): بولڈ اور حساس موضوعات پر کام کرنے کے حوالے سے پہچانے جانے والے اظہار بوبی نے ایک بار پھر اپنے فن اور سچائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "زنجیرونہ” کے نام سے ایک نیا ڈرامہ سیریل تیار کیا ہے، جو بیک وقت پشتو میں خیبر ٹیلیویژن اور اردو میں کے ٹو ٹیلیویژن پر ہفتہ وار نشر ہو رہا ہے۔ اس سے قبل وہ "نیمگڑے روح” جیسے جرات مندانہ موضوع پر بھی کام کر چکے ہیں۔

    اس ڈرامے میں لکھاری نے معاشرے کے ان عناصر کو بے نقاب کیا ہے جو سود جیسے غیر شرعی اور غیر اسلامی کاروبار میں ملوث ہیں۔ ایسے لوگ سود کی وصولی کے لیے ظلم، تشدد اور انتہائی سفاک رویہ اختیار کرتے ہیں، جو شیطانیت کی بدترین مثال ہے۔ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اتنے حساس اور بولڈ موضوع پر مبنی یہ سیریل خیبر ٹیلیویژن پر نشر ہو رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا قومی اور مذہبی فریضہ ادا کر رہا ہے۔

    مرکزی کردار سینئر اداکار سلطان حسین (بابا خان) نے نبھایا ہے، جنہوں نے اپنی شاندار باڈی موومنٹ، فٹ ورک، مکالموں کی جاندار ادائیگی اور چہرے کے بھرپور تاثرات کے ذریعے اپنے منفی کردار میں جان ڈال دی ہے۔ اس کے علاوہ توحید اللہ، بی بی شیرینے، فیمید خان، شہناز پشاوری، نادیہ علی، طارق جمال، سلیم شوق، نادیہ خان، خالدہ یاسمین اور نیک محمد جیسے معروف فنکار بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔

    ڈرامے کی لوکیشنز، کیمرہ ورک، بیک گراؤنڈ میوزک، ٹائٹل سونگ، کاسٹیومز اور ٹاپ شاٹس دیکھ کر یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ڈائریکٹر اور ان کی پوری ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصدر زرداری کا پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک شراکت داری کے مکمل نفاذ کے عزم کا اعادہ
    Next Article قومی اسمبلی، خاتون کے سرعام کپڑے پھاڑنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا ترمیمی بل منظور
    Web Desk

    Related Posts

    یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسن بڑھانے کی کوشش میں ماڈل کا چہرہ جھلس گیا

    اگست 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسٹاک مارکیٹ کی پرواز

    اگست 7, 2025

    یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.