امریکی نے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے ۔
واشنگٹن: امریکی محمکہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جبکہ کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم بھی قرار دیا گیا ہے، کالعدم بی ایل اے کو پہلے ہی عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیا جاچکاہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے، امریکی سیکرٹری خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے نے کراچی ائیرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 31 افراد شہید ہوئے اور 300 افراد یرغمال بنائے گئے تھے ۔