Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت
    • سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت
    • 13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
    • مینہ شمس کا عوامی مقبولیت کا حامل روڈ شو ( راشہ پیخاور تہ ) دیکھئے صرف اور صرف کےٹو ٹیلیویژن پر۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے سیاسی داخلی اور عوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا حقیقی ترجمان ( CROSS TALK )
    • خدا کا شکر ھے میں نے شادی نہیں کی ورنہ آج پشیمان ھوتا۔  اداکار فیصل 
    • حکومت کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
    • فخر زمان کا متنازع آؤٹ،پاکستان نے آئی سی سی کو شکایت کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو
    اہم خبریں

    پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو

    ستمبر 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Air Force is committed to defending the borders of the motherland, says Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Babar Sindhu
    معرکہ حق میں کامیابی نے ایک بار پھر مادرِ وطن کے فضائی دفاع کے عزم اور صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے، ایئر چیف مارشل
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فضائیہ نے یوم شہدا 7 ستمبر کو ملک بھر میں ایئر فورس کے تمام اڈوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے کہا کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ۔

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا جو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا سمیت قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام جانبازوں کے نام منسوب تھی ۔

    ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے پاک فضائیہ کی قربانیوں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایات کو اجاگر کیا اور کہا کہ یومِ شہدا ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاک فضائیہ اپنے مشن پر پوری طرح کاربند ہے اور معرکہ حق میں کامیابی نے ایک بار پھر مادرِ وطن کے فضائی دفاع کے عزم اور صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے ۔

    ایئر چیف نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی قربانیوں پر ان کے شکرگزار ہیں یہ وہ قربانیاں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں،  مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کی جائز اور مقامی جدوجہد برائے حق خودارادیت کے لیے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

    اپنے خطاب کے اختتام پر ایئر چیف نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فضائیہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خلا، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی پیداوار کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتی رہے گی ۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ فضائیہ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ۔

    بعد ازاں ایئر چیف مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی
    Next Article پاک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یوم فضائیہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت

    ستمبر 23, 2025

    سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت

    ستمبر 23, 2025

    13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

    ستمبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت

    ستمبر 23, 2025

    سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت

    ستمبر 23, 2025

    13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

    ستمبر 23, 2025

    مینہ شمس کا عوامی مقبولیت کا حامل روڈ شو ( راشہ پیخاور تہ ) دیکھئے صرف اور صرف کےٹو ٹیلیویژن پر۔۔

    ستمبر 23, 2025

    خیبر پختونخواہ کے سیاسی داخلی اور عوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا حقیقی ترجمان ( CROSS TALK )

    ستمبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.