پشاور(شوبز ڈیسک) خیبر ٹیلیویژن کے مارننگ شو "خیبر سحر” کی گزشتہ روز کی براہِ راست نشریات ناظرین کے لیے یادگار لمحات لے کر آئیں۔ پروگرام میں معروف میزبان مینہ شمس نے اپنی شاندار کمپیئرنگ اور برجستہ سوالات کے ذریعے ماحول کو نہایت خوشگوار بنا دیا۔ اس خصوصی نشست میں زکی الرحمان، کامران جان، جمشید علی خان اور خیبر نیوز پشاور کے روحِ رواں محمد وسیم نے شرکت کی۔
شو میں شامل تمام شرکا خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کے وہ ستون ہیں جنہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے میں نیٹ ورک کو استحکام بخشا۔ پچھلے 21 سالوں کے دوران نیٹ ورک کی جانب سے اسلام آباد، کوئٹہ، دبئی اور پشاور میں منعقدہ عید شوز، سالگرہ شوز اور ایوارڈ شوز میں بھی ان تمام اراکین کو شامل کیا جاتا رہا ہے، خواہ وہ اسکرین پر ہوں یا پسِ پردہ کام کرنے والے۔
اس بار پشاور سینٹر سے نشر ہونے والے شو میں مینہ شمس اور چاروں شرکا نے نہ صرف اپنے پروفیشنل سفر پر بات کی بلکہ ایک خاندان کی طرح بے تکلف اور دلچسپ گفتگو سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی کئی دلچسپ پہلو اجاگر کیے۔
یقیناً یہ مارننگ شو خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کے افسران اور کارکنوں کے درمیان محبت، اخلاص، تعاون اور یکجہتی کی ایک زندہ مثال ثابت ہوا۔