جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا ۔
اسلام آباد: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا ۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے حلف لیا ۔
تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شریک ہوئے، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز بھی شریک تھے ۔

