Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا
    • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    • شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
    • مانسہرہ میں لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح کی لاش پانچ روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لارڈز میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
    اہم خبریں دسمبر 8, 2025

    لارڈز میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

    Facebook Twitter Email
    Pakistan Super League roadshow at Lord's, we want to make PSL the number one league in the world, says PCB Chairman Mohsin Naqvi
    اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں، ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے میوزیکل کنسرٹ ہوگا، محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter Email

    کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے ۔

    لندن: برطانیہ کے معروف کرکٹ گراونڈ لارڈز میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی ،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ، سابق اور موجودہ معورف کرکٹرز نے شرکت کی ۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے، کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ہم نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا ۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے، پی ایس ایل میں نئی بڈ شفاف اور اوپن ہوگی، اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں، ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے میوزیکل کنسرٹ ہوگا، ہم امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو کرنے جارہے ہیں، ہم بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم فراہم کریں گے ۔

    سابق کرکٹر وسیم اکرم نے پینل گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں، پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کے لیے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے، پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے ۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کا عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔

    پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک تاریخی کامیابی ہے، آج کھیل سفارت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

    سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کامیاب تقریب کے انعقاد پر خوشی ہے ۔

    سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ دو ٹیموں کی فرنچائز کے لیے بڈز اوپن ہیں، پاکستان کرکٹ کی ترویج کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان میں کرکٹ شائقین میدان میں اچھے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرے گی تو گورنر راج لگے گا، گورنر فیصل کریم کنڈی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026

    شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.