پشاور( حسن علی شاہ سے ) مصدقہ ڈرائع سے انکشاف ھوا ھے کہ پشاور کے پوش علاقوں میں مقیم بیشتر افغانیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کررکھے ہیں زیادہ تر کارڈ اس وقت حاصل کئے گئے جب نواز شریف حکومت نے قبائلی علاقہ جات کو سرکاری یعنی بندوبستی اضلاع قرار نہیں دیا تھا اس وقت مہمند ۔۔ وزیرستان۔۔ باجوڑ۔۔ ملا کنڈ۔ اورکزئ۔۔ اور خیبر میں علاقہ مشران اور پولیٹیکل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی وصولی کے عوض مالدار افغانیوں کو پہلے مرحلہ میں ڈومیسائل جاری کئے گئے جسکے بعد پاکستانی شناختی کارڈ اور بعدازاں پاسپورٹ جاری کئے گئے یہ بھی انکشاف ھوا کہ بعض نامور ٹی وی اور اسٹیج پشتو گلوکاروں نے بھی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کررکھے ہیں یاد رھے کہ کارخانوں مارکیٹوں میں بھی افغان تاجران کروڑوں کا کاروبار چلا رھے ہیں جو اپنے پاکستانی ھونیکا دعوی رکھتے ہیں اور پشاور کے پوش علاقوں میں رھائش پذیر ہیں۔۔۔۔۔۔
پشاور میں طویل عرصے سے مقیم افغان مہاجرین نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے حاصل کئے؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

