خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے پروگرام مرتب، اس حوالے سے سپیشل سیکیورٹی یونٹ خیبر پختونخوا پولیس اور نمل یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈی آئی جی غلام مبشر میکن جبکہ نمل یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر پشاور کیمپس بریگیڈیئر (ر) طارق علی نے مفاہمتی یادداشت پرد ستخط کئے ۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) خیبر پختونخوا پولیس اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے ۔
کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈی آئی جی غلام مبشر میکن اور ریجنل ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی پشاور کیمپس بریگیڈیئر (ر) طارق علی نے مفاہمتی یادداشت پرباقاعدہ دستخط کئے ۔
معاہدے کا بنیادی مقصد ایس ایس یو پولیس اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کی عملی تربیت فراہم کرنا ہے ۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا اس حوالے کہنا ہے کہ نمل یونیورسٹی کا شمار ملک کی مایہ ناز یونیورسٹییز میں ہوتا ہے، نمل جیسے بہترین ادارے کے تعاون سے کے پی پولیس کو جدید لِسّانی مہارتیں سکھائیں گے ۔

