Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے
    • سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان وزارت دفاع نے بگرام ایئربیس پر پاکستانی فضائی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
    افغانستان مارچ 3, 2026

    افغان وزارت دفاع نے بگرام ایئربیس پر پاکستانی فضائی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

    Facebook Twitter Email
    Bagram airbase airstrike
    Share
    Facebook Twitter Email

    کابل: (مبارک علی)  افغان وزارت دفاع نے بگرام ایئربیس پر پاکستانی فضائی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے حملوں نے سابق امریکی فوجی اڈے بگرام میں شدید تباہی مچائی ہے، جو پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اندر کیے گئے کسی بھی فضائی حملے میں سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملوں میں متعدد اہم اثاثے تباہ ہوئے، جن میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ایک ہرکولیس کارگو طیارہ، ایک ٹوکا نو طیارہ اور کئی بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ حملے اتوار کی صبح تقریباً پانچ بجے کے قریب کیے گئے، جب پاکستانی لڑاکا طیاروں نے افغان فضائی حدود میں داخل ہو کر بگرام کو نشانہ بنایا۔ افغان حکام نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اینٹی ایئر کرافٹ اور میزائل دفاعی نظام نے حملے کو ناکام بنا دیا، تاہم سیٹلائٹ تصاویر اور تازہ رپورٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ اڈے پر دھماکے ہوئے اور عمارتیں تباہ ہوئیں۔
    یہ واقعہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کا حصہ ہے، جسے پاکستانی حکام "کھلی جنگ” قرار دے چکے ہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ یہ کارروائیاں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ہیں جو افغانستان میں پناہ گزین ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان حکومت نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

    بگرام ایئربیس، جو کابل کے شمال میں واقع ہے، امریکہ کے انخلا کے بعد طالبان کے کنٹرول میں آیا تھا اور اسے افغان فورسز کا اہم اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حملے سے افغان فضائی صلاحیت کو شدید دھچکا لگا ہے۔
    دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپیں اور فضائی حملوں کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے، جس میں پاکستان نے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ بین الاقوامی برادری نے سیز فائر کی اپیل کی ہے مگر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
    پاکستان کا موقف ہے کہ دھشتگردوں کی سہولتکاری کے خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسرحدی دہشت گردی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف، بفر زون حکمت عملی سامنے آگئی
    Next Article پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، جلال آباد میں اسلحہ ڈپو اور ڈرون اسٹوریج تباہ، 67 افغان اہلکار ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

    اگست 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

    اگست 28, 2026

    لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.