وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد نے اسلام اباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ گزشتہ جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد پاکستان نے معاشی استحکام کے حصول میں نمایاں پیش رفت کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ما لیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام کو مزید مضبوط بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں مشکل مگر ضروری اصلاحات کا نتیجہ ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے ٹیکس نظام اور توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کو حکومت کی ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے افراد، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹیکس پالیسی آفس کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے بھی پیش رفت جاری ہے تاکہ آئندہ ٹیکس پالیسیاں معاشی اصولوں کے مطابق اور پائیدار ترقی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔
انہوں نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمِ نو کے اقدامات شفاف انداز میں آگے بڑھائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ معاشی اشاریے سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
بدھ, جون 24, 2026
بریکنگ نیوز
- لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک
- وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
- پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور
- فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات
- قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

