Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
    • بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    • بنوں: نجی ایمبولینس پر فائرئگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری
    • سوات: لڑکی کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مزید تحقیقات جاری، پولیس
    • ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    • صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
    • جنوبی وزیرستان: سراروغہ میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار بخیریت رہا
    • استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس: ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے مدد فراہم کرے گا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
    فیچرڈ

    بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم

    مارچ 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI founder's request to transfer to private hospital rejected, order to form medical board
    میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہوں گے، عدالت کا حکم
    Share
    Facebook Twitter Email

    بانی تحریک انصاف کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد  کرد ی گئی،  اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے،عدالت نے حکم دیا ہے کہ میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو فراہم کرے گا ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی چیک کیا تھا، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا سپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں ۔

    عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ ساری ذمہ داری آپ لے رہے ہیں، اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے ، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہم ذمہ داری لیں گے ۔

    عدالت نے عمران خان کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہوں گے ۔

    حکم دیا گیا کہ میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو فراہم کرے گا، چیف کمشنر میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔

    یہ بھی حکم دیا گیا کہ پاکستان پریزن رولز کے رول 795 کے تحت قیدی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لواحقین کو مطلع کرنا لازمی ہے ، عدالت نے جیل حکام کو رولز کے مطابق سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت میں گزشتہ دوروں کی نسبت بہتری آئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن، درجنوں افراد گرفتار
    Next Article پاکستان اور قطر کا اقتصادی تعاون اور فوڈ سکیورٹی پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

    جون 26, 2026

    ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    جون 26, 2026

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی

    جون 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

    جون 26, 2026

    بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    جون 26, 2026

    بنوں: نجی ایمبولینس پر فائرئگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری

    جون 26, 2026

    سوات: لڑکی کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مزید تحقیقات جاری، پولیس

    جون 26, 2026

    ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    جون 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.