Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے
    • سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں امریکی قونصل خانہ مستقبل طور پر بند کرنے کا اعلان
    اہم خبریں مارچ 12, 2026

    پشاور میں امریکی قونصل خانہ مستقبل طور پر بند کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    US Consulate in Peshawar to close indefinitely
    فیصلے سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات کے فروغ پر منفی اثر نہیں پڑے گا، امریکی محکمہ خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو افغانستان کی سرحد کے قریب امریکہ کا اہم سفارتی مشن سمجھا جاتا تھا ۔

    پشاور: امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے سے متعلق کانگریس کو رواں ہفتے آگاہ کر دیا ہے،قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات کے فروغ پر منفی اثر نہیں پڑے گا ۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق پشاور قونصل خانہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں آپریشنز اور لاجسٹکس کا اہم مرکز رہا تھا ۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر ایک سال سے زائد عرصے سے غور کیا جا رہا تھا اور یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں ۔

    محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کے تحت گزشتہ سال ہزاروں سفارتی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (USAID) کے عملے کو بھی تقریباً مکمل طور پر فارغ کر دیا گیا تھا، تاہم پشاور قونصل خانہ محکمہ خارجہ کی اس تنظیم نو کے نتیجے میں مکمل طور پر بند ہونے والا پہلا بیرون ملک سفارتی مشن ہوگا ۔

    اطلاعات کے مطابق پشاور قونصل خانے میں 18 امریکی سفارتکار اور دیگر سرکاری اہلکار جبکہ 89 مقامی ملازمین کام کرتے ہیں ۔

    پشاور میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے پر تقریباً 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے، اس رقم کا بڑا حصہ عارضی دفاتر کے طور پر استعمال ہونے والے بکتر بند ٹریلرز کی منتقلی پر خرچ کیا جائے گا،جبکہ باقی رقم گاڑیوں، الیکٹرانک و ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور دفتری سامان کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی و لاہور کے قونصل خانوں منتقل کرنے پر لگائی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مفت سولر سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغاز
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کیجانب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

    اگست 28, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

    اگست 28, 2026

    لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.