Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس پر امریکی حملہ
    اہم خبریں مارچ 18, 2026

    آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل سائٹس پر امریکی حملہ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی میزائل سائٹس کو طاقتور بنکر بسٹر بموں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، جو زیرِ زمین بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے ساحلی علاقوں میں موجود مضبوط اور محفوظ میزائل تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، جہاں 5000 پاؤنڈ وزنی خصوصی بم استعمال کیے گئے۔

    امریکی حکام کے مطابق ان مقامات پر نصب ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے تھے، جس کے باعث کارروائی ضروری سمجھی گئی۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش نے عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔ اندازوں کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اسی راستے سے گزرتی ہے، اور اس تعطل کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں استعمال ہونے والے بنکر بسٹر بم، گزشتہ سال ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر استعمال کیے گئے بموں کے مقابلے میں کم طاقتور تھے۔

    آبنائے ہرمز کی اہمیت
    آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری تجارتی راستوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ تنازع کے آغاز کے بعد اس خطے میں کئی بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کو اس گزرگاہ کو بند کرنے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال جاری رکھنا چاہیے۔

    یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ہر ماہ تقریباً 3000 بحری جہاز اس راستے سے گزرتے ہیں، جبکہ 2025 میں روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل اس گزرگاہ سے منتقل ہوا، جس کی سالانہ مالیت تقریباً 600 بلین ڈالر بنتی ہے۔

    یہ تیل صرف ایران ہی نہیں بلکہ عراق، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیجی ممالک سے بھی برآمد کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق 2022 میں اس راستے سے گزرنے والے تقریباً 82 فیصد تیل اور مائع ہائیڈروکاربن ایشیائی ممالک کو فراہم کیے گئے۔

    آبنائے ہرمز بڑے تیل بردار جہازوں کے لیے نہایت اہم اور گہرا راستہ ہے، تاہم اس کے تنگ ترین مقام پر یہ ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے اندر واقع ہے۔ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق ممالک کو اپنے ساحلی علاقوں سے 12 ناٹیکل میل تک سمندری حدود پر کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد
    Next Article ایران نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ سہولتوں میں بھرپور تعاون کیا، سفیر مدثر ٹیپو
    Web Desk

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.