نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ قطری قیادت نے پاکستان کی جانب سے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے باہمی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔
منگل, ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
- وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
- بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
- پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
- جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

