وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے۔ وزیراعظم ترکیہ میں پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ قطر اور ترکیہ کے بھی دورے کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، اطلاعات و نشریات کے و فاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں ہوں گے، جہاں وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور جاری دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ فورم کے دوران وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
وہاں وزیراعظم کی صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ فورم میں پاکستان کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان تعمیری سفارت کاری، کثیرالجہتی تعاون، اور عالمی اہمیت کے امور پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ بامعنی روابط کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

