وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن، ایم ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں تک رسائی اور برآمدات کے فروغ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ سمیڈا مائکرو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہارون اختر خان نے ایس ایم ای کلسٹرز اور اہم ممالک کے ٹریڈ و انویسٹمنٹ کونسلرز کی اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں چین، بنگلہ دیش، ملائیشیا، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ کے ٹریڈ و انویسٹمنٹ افسران نے شرکت کی۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ایز میں "میڈ اِن پاکستان” مصنوعات کی برآمدات کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ نامیاتی نمک، شہد اور پلاسٹک مصنوعات متعلقہ ممالک میں برآمد کی جا سکتی ہیں۔ گھریلو صفائی اور فلور کلینر مصنوعات پاکستان میں تیار ہو رہی ہیں، جو عالمی سطح پر متعارف کروائی جا سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بی ٹو بی مواقع پیدا کرنے میں ٹریڈ و انویسٹمنٹ افسران کا کلیدی کردار ہے۔ بیرونِ ملک ایکسپوز اور سمپوزیمز کے انعقاد سے ایس ایم ایز کو عالمی منڈی تک رسائی مل سکتی ہے۔ انہوں نے سمیڈا اور ٹی آئی اوز کو ایس ایم ایز کے لیے مواقع پیدا کرنے اور سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹی آئی او، سمیڈا کے تعاون سے آٹو پارٹس اور شہد کے شعبے کو آسٹریلوی درآمد کنندگان سے جوڑ سکتے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات کی تیاری میں ایس ایم ای سیکٹر جوائنٹ وینچرز کے ذریعے مارکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔
اتوار, اگست 16, 2026
بریکنگ نیوز
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
- وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
- نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
- ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- یوم آزادی کی قدر
- سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی
- پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے، دونوں ممالک نے اتفاق کرلیا
- باجوڑ، سرحدی علاقہ چارمنگ میں بم دھماکہ، 2 خواتین شدید زخمی

