Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس پہلی بار کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ، امیر مقام کا سخت ردعمل
    اہم خبریں اپریل 20, 2026

    خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس پہلی بار کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ، امیر مقام کا سخت ردعمل

    Facebook Twitter Email
    Amir Muqam strongly reacts to decision to hold Khyber Pakhtunkhwa Assembly session in cricket stadium for the first time
    پشاور میں تو ارباب نیاز اسٹیڈیم موجود ہے، تاہم “عمران خان اسٹیڈیم” کہاں ہے، اس کا علم نہیں، امیر مقام کا ردعمل
    Share
    Facebook Twitter Email

    تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سپیکر بابر سلیم سواتی نے 22 اپریل کو اسمبلی اجلاس عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منقعد کرنے کا اعلان کردیا، دوسری جانب وفاقی وزیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ نے امیر مقام نے پی ٹی آئی حکومت کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا ہے ۔

    پشاور: اسمبلی سیکرٹریٹ نے کرکٹ سٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، اجلاس کی صدارت سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے، اجلاس 22 اپریل کو  سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا ۔

    اسپیکر اسمبلی کے مطابق اجلاس کا مقصد عوام کو اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی براہ راست دیکھنے کا موقع فراہم کرنا اور جمہوری عمل میں شفافیت کو فروغ دینا ہے ۔

    اسپیکر بابر سلیم سواتی کے مطابق یہ اقدام عوامی شمولیت بڑھانے کی ایک کوشش ہے اور آئندہ بھی صوبے کے مختلف اضلاع میں اس طرز کے عوامی اجلاس منعقد کیے جائیں گے، سپیکر نے کہا کہ اس طرح عوام اور نمائندوں کے درمیان براہ راست رابطہ مضبوط ہوگا ۔

    ترجمان اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس کے انعقاد پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان اتفاق پایا گیا ہے،جبکہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے محکمہ کھیل، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور مکمل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئرامیر مقام نے صوبائی  اسمبلی کا آئندہ اجلاس ارباب نیاز سٹیڈیم میں منعقد کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم اجلاسوں کے لیے نہیں بلکہ کھیل کے لیے بنائے جاتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی باقاعدہ عمارت تمام ضروری سہولیات کے ساتھ موجود ہے، اس کے باوجود سٹیڈیم میں اجلاس بلانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر اور ایک بھونڈا مذاق ہے ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف غیر سنجیدہ ہے بلکہ صوبے کے قیمتی وسائل کا ضیاع بھی ہے، پشاور میں تو ارباب نیاز سٹیڈیم موجود ہے، تاہم “عمران خان سٹیڈیم” کہاں ہے، اس کا علم نہیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سٹیڈیم میں بلانے کا فیصلہ محض ایک سیاسی ڈرامہ ہے، صوبائی حکومت گزشتہ تیرہ برس سے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔

    امیر مقام نے کہا کہ اس وقت صوبہ بدترین طرزِ حکمرانی، بدامنی اور معاشی مسائل کا شکار ہے، مگر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نمائشی اقدامات اور سیاسی شو بازی میں مصروف ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، اسلام آباد امن مذاکرات کی حمایت میں قراداد متفقہ طور پر منظور
    Next Article پشاور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل صحافیوں کو خیبر نیوز کے مواقع، ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئی کا اعتراف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.