Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
    • جنوبی وزیرستان: سراروغہ میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار بخیریت رہا
    • استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس: ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے مدد فراہم کرے گا
    • پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی: حکومت کا معاشی سرگرمیاں بڑھانے کیلیے اہم فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف اور امیرِ قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد
    • گلگت بلتستان میں کے-6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا وینزویلا زلزلے میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہباز شریف کی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
    ترقی

    وزیراعظم شہباز شریف کی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

    اپریل 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکٹرک وہیکلز (EV) کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے جاری اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر EV گاڑیوں کا فروغ نہ صرف ایندھن کی درآمدی لاگت میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔
    وزیرِ اعظم نے قومی ای وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کو فراہم کی جانے والی الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنانے اور اس اسکیم کے نفاذ کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں۔ بریفنگ کے مطابق الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کے لیے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
    اس اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، اویس خان لغاری، احسن اقبال، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکہ نے مثبت اشارہ دیدیا ، بحری ناکہ بندی ختم ہونے پر مذاکرات کیلئے پاکستان جا سکتے ہیں ، ایران
    Next Article بھارت کو کسی بھی غلط مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
    Saqib Butt

    Related Posts

    بنوں دھماکہ: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    جون 20, 2026

    وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

    جون 19, 2026

    حکومت کا پاسپورٹ نظام مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    جون 19, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی

    جون 25, 2026

    جنوبی وزیرستان: سراروغہ میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار بخیریت رہا

    جون 25, 2026

    استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس: ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے مدد فراہم کرے گا

    جون 25, 2026

    پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    جون 25, 2026

    درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی: حکومت کا معاشی سرگرمیاں بڑھانے کیلیے اہم فیصلہ

    جون 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.