پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی ٹیمیں پلے آف مرحلے سے باہر ہو گئیں ۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،حیدر آباد کنگز مین نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 244 رنز سکور کئے ۔
حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے، عثمان خان 54 اور کوسال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ۔
245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز 17.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا ۔
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عاکف شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک روکنا تھا، شاندار فتح کے بعد کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئیں ۔

